حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں۔ Home / بین الاقوامی /

برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ایڈیٹر - 14/12/2025
برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں۔

لندن۔ برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگی تیاریاں شروع کر دیں، مسلح افواج کے وزیر کرنل اسکوٹ نے کہا کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، برطانیہ کو تیار رہنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں برطانوی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے خلاف دشمن کی انٹیلی جنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ نیٹو ممالک کو جنگی تیاریوں پر اخراجات میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچاس سے ساٹھ سالوں سے برطانیہ نے اپنا دفاع امریکا کو آؤٹ سورس کیا تھا لیکن اب برطانیہ کو اپنے دفاع کے لیے امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا۔