حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان اور برطانیہ میں 8 سال بعد تجارتی مذاکرات کا آغاز،200 برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرگرم Home / بین الاقوامی,پاکستان /

پاکستان اور برطانیہ میں 8 سال بعد تجارتی مذاکرات کا آغاز،200 برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرگرم

ایڈیٹر - 13/12/2025
پاکستان اور برطانیہ میں 8 سال بعد تجارتی مذاکرات کا آغاز،200 برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرگرم

اسلام آباد ۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد تجارتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔

مذاکرات میں تجارت ، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔