ابوظہبی ۔ متحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50لاکھ درہم یعنی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیتے ، غیر قانونی افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی سہولت کاری پر بھاری جرمانہ ہوگا، غیر قانونی رہائشی افراد کو رہائش یا نوکری دینے پر جرمانہ اور جیل بھی ہوگی۔ وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم قرار دیا گیا ہے، جس پر 10 ہزار درہم یعنی 7لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا، جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
حکومت امارات نے اعلان کیا ہے کہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دے دی گئی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق لیبر مارکیٹ کے تحفظ کیلئے امیگریشن قوانین پر سخت عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔