لندن ۔ پاکستان کی جانب سے برطانیہ کو مجرموں کے تبادلے کیلئے تجویز پیش کر دی ہے۔ برطانوی میڈیارپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مجرموں کے تبادلے کیلیے تجویز پیش کی گئی ہے۔
سیاسی مخالفین کو پاکستان حوالگی کا مجوزہ منصوبہ برٹش ہائی کمشنر کو پیش کیا گیا ہے۔ بدلے میں ڈی پورٹ کردہ پاکستانی گرومنگ مجرموں کو پاکستان قبول کریگا۔
رپورٹ کے مطابق شیڈ و ہوم سیکریٹری کرس فلپس نے پاکستان کی اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کو منصو بہ مستر د کرنا چاہیے۔
ہمیں سیاسی انتقام کا شکار افراد کو تحفظ دینا چاہیے۔ اس معاملے میں جھوٹی تجارت نہیں ہونی چاہیے اور پاکستان جیسے ممالک کو مجرم غیر مشروط طور پر قبول
کرنے چاہئیں۔