باجوڑ ۔ تحصیل سالارزئی علاقہ ملاسید میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ کیلئے پانی لے جانے والے دو افراد کو قتل کردیا ۔ مقتولین کی شناخت عبد الرشید ولد مشہور اور شاہد ولد عمر حکیم کے ناموں سے ہوئی ۔ ڈی ایس پی نیاز محمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے اور لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا