حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ۔ انسدادِ بھیک مہم کے سلسلے میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون Home / باجوڑ /

باجوڑ ۔ انسدادِ بھیک مہم کے سلسلے میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون

ایڈیٹر - 10/12/2025
باجوڑ ۔ انسدادِ بھیک مہم کے سلسلے میں  پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون

باجوڑ ۔خیبر پختونخوا حکومت کی انسدادِ بھیک مہم کے سلسلے میں خار بازار میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار-II ارشد کمال، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ باجوڑ برہان سالارزئی اور باجوڑ پولیس کے تعاون سے خار بازار میں انسدادِ بھیک مہم چلائی گئی۔ مہم کے دوران چار بچوں سمیت بھیک میں ملوث افراد کو ریسکیو کیا گیا چائلڈ لیبر میں ملوث سات بچوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ تمام والدین و سرپرستوں کو بھیک مانگنے اور چائلڈ لیبر کے متعلق قوانین سے آگاہ کرتے ہوئے آخری نوٹس جاری کیے گئے۔ والدین نے اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیمی اداروں میں داخل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ عوام کو بھی آگاہ کیا گیا کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے اور مستحق افراد کی مدد صرف مستند فلاحی اداروں کے ذریعے کی جائے