حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکہ نے 172 تارکین وطن واپس وینز ویلا بھجوائیے۔ Home / بین الاقوامی /

امریکہ نے 172 تارکین وطن واپس وینز ویلا بھجوائیے۔

ایڈیٹر - 07/12/2025
امریکہ نے 172 تارکین وطن واپس وینز ویلا بھجوائیے۔

واشنگٹن۔ امریکہ سے بے دخل کئے گئے 172 غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والا طیارہ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ پرواز ایسے وقت میں پہنچی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کی ایئر پیس بند قرار دینے کا اعلان کر چکے تھے، اس کے باوجود و نیز ویلا نے ڈی پورٹیشن پردازوں کی دوبارہ اجازت دے دی۔

یہ طیارہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس سے روانہ ہوا تھا، یہ رواں ہفتے امریکہ سے وینزویلا پہنچنے والی دوسری ڈی پورٹیشن پرواز ہے۔ اس پیش رفت کے دوران ہی کیریبین کے سمندری علاقوں میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔