حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برطانوی جامعات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کیلئے داخلے معطل Home / بین الاقوامی /

برطانوی جامعات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کیلئے داخلے معطل

ایڈیٹر - 07/12/2025
برطانوی جامعات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کیلئے داخلے معطل

برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ پر داخلوں کے دروازے بند کرنا شروع کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف چیسٹر ، یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ، کوونٹری یونیورسٹی سمیت 9 برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے داخلے کا عمل روک دیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کی جانب سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش بڑھنے کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا گیا، دیگر جامعات نے بھی دونوں ملکوں کے طلبہ کے داخلوں کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔

برطانیہ کی بارڈر سکیورٹی کی وزیر اینجلا ایگل نے کہا ہے کہ ویزا سسٹم کو برطانیہ میں قیام کے لیے بیک ڈور کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

گزشتہ ماہ یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ گزشتہ سال پاکستان اسائلم کی درخواستیں دینے والے ممالک میں سر فہرست رہا۔