ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت اور براہِ راست نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے سدِّباب اور امن و امان کے قیام کے لیے باجوڑ پولیس کی خصوصی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ضلعی پولیس کی جانب سے مختلف مشکوک ٹھکانوں پر تسلسل سے چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ڈی ایس پی معظوم خان اور ایس ایچ او تھانہ خار بادشاہ الرحمن نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خار گاؤں اور گرد و نواح کے علاقوں میں اہم کارروائیاں کیں اور متعدد مشتبہ مقامات کا معائنہ کیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ:
"باجوڑ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کر رہی ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے، اور کسی کو بھی علاقے کے امن و امان سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔"
ڈی پی او نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ پولیس کی خصوصی مہم میں بھرپور ساتھ دیں اور کسی بھی مشتبہ شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 0303-7965599 پر دیں، تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جاسکے۔