آج کے اس جدید دور میں جہاں دنیا تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہی ہے، وہاں چارمنگ سیداشاہ پرائمری اسکول کے معصوم بچے اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
نہ کوئی مضبوط عمارت ہے، نہ فرنیچر، نہ پینے کے صاف پانی کا انتظام، نہ ٹائلٹس اور نہ ہی بچوں کے بیٹھنے کا کوئی مناسب بندوبست۔
بچے تپتی دھوپ اور سرد زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ صورتحال نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ ہمارے تعلیمی نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان بھی ہے۔ہماری آنے والی نسلیں اگر اسی ماحول میں تعلیم حاصل کریں گی تو ان کے مستقبل کا کیا ہوگا؟
ہم متعلقہ حکام، عوامی نمائندوں اور ذمہ دار اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ:
فوری طور پر اسکول کی عمارت کی تعمیر کی جائے۔
بچوں کیلئے ڈیسک اور فرنیچر فراہم کیا جائے۔
صاف پانی، ٹائلٹس اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے—آئیں مل کر ان ننھے پھولوں کے مستقبل کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔