حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اتمانخیل سکندرو کے شہید نوجوان اسرار خان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ Home / باجوڑ /

اتمانخیل سکندرو کے شہید نوجوان اسرار خان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

ایڈیٹر - 04/12/2025
اتمانخیل سکندرو کے شہید نوجوان اسرار  خان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اتمانخیل سکندرو کے شہید نوجوان اسرار ولد دولت خان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

آج رکن صوبائی اسمبلی انجنیئر اجمل خان کے ہدایت پر عماد خان نے ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق سے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے شہید اسرار کے اندوہناک قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ڈی پی او باجوڑ نے عماد خان کو یقین دہانی کروائی کہ:

تحقیقات تیز رفتاری سے جاری ہیں

قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم / تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے

انشاءاللہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا

عماد خان نے کہا کہ شہید اسرار کے لواحقین اور پورا علاقہ انصاف کا منتظر ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ انتظامیہ ذمہ داری کے ساتھ اس کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچائے گی۔