باجوڑ ، اے این پی کے ترجمان عبید سلارزئی کے خلاف ایف آئی آرز ختم کرنے کیلئے پیر کے دن تک الٹی میٹم ، گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ یوتھ جرگے کے زیر اہتمام پریس کلب باجوڑ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام تمام پارٹیوں کے ذمہ داروں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام پارٹیوں کے ورکر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پیر کے دن تک مشران اور دیگر کے درمیان جرگہ جاری ہے اگر پیر تک جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کا سلسلہ نہ روکا گیا تو باجوڑ کے تمام سٹیک ہولڈر اور پارلیمانی نمائندوں کا ایک گرینڈ جرگہ بلایا جائے گا ۔ جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جس میں متعلقہ حکام کے خلاف ایک منظم دھرنا دیا جائے گا۔ اجلاس سے خائستہ رحمان آتش ، فضل سبحان سلارزئی ، واجد علی شاہ ، اسحاق ضیاء ، سید صدیق اکبر جان ، چیئرمین مختیار ، چیئرمین سید خلیل الرحمان اور دیگر نے خطاب کیا ۔