19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کے آڈٹ کا اعلان
واشنگٹن ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام " تھرڈ ورلڈ ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر معطل کر رہے ہیں، جبکہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کی فوری آڈٹ کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ اعلان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 29 سالہ افغان نژا در حمان اللہ لا کنوال پر دو امریکی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کا الزام ہے۔ حملے کے نتیجے میں 20 سالہ سارہ بیکسٹروم ہلاک اور دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا۔
ٹرمپ نے اپنے سخت بیان میں سابق صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران بغیر مکمل جانچ پڑتال کے مہاجرین امریکا داخل ہوئے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ مذکورہ حملہ آور کوٹر مپ دور میں ہی ویزہ ملا تھا، تو ٹرمپ نے رپورٹر کو احمق قرار دیتے ہوئے جواب مسترد کر دیا۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ ایسے تمام غیر شہریوں کے وفاقی فوائد ختم کریں گے، ایسے تارکین وطن کی شہریت منسوخ کریں گے جو امریکا کیلئے خطرہ سمجھے جائیں، اور ان تمام افراد کو ملک بدر کریں گے جو مغربی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتے ، امریکی حکام کے مطابق 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کا مکمل سیکیورٹی آڈٹ ایک سخت اور جامع عمل ہوگا۔ متاثرہ ممالک میں افغانستان، برما، چیڈ، کانگو، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن، سوڈان، وینزویلا اور کئی افریقی وایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی امیگریشن مسلم غیر معمولی دبا کا شکار ہے، اس لیے اسے عارضی نہیں بلکہ مکمل اور مستقل بنیادوں پر روکنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکا میں غیر ملکی افراد کی تعداد 5 کروڑ 30لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، امریکی صدر نے کہا کہ ایک عام مہا جرجس کی آمدنی سالانہ 30 ہزار ڈالر ہو، تقریبا 50 ہزار ڈالر کے ریاستی فوائد حاصل کرتا ہے۔
بائیڈن دور میں آنے والے تمام غیر قانونی مہاجرین کو ملک بدر کیا جائے گا، اور ان افراد کی شہریت منسوخ کردی جائے گی۔