حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز 8 دسمبر ہوگا۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز 8 دسمبر ہوگا۔

ایڈیٹر - 29/11/2025
باجوڑ میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز 8 دسمبر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی  کمشنر باجوڑ  شاہد علی خان کے ہدایات کے روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)  باجوڑ  شاہد رفیق گنڈاپور کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز 8 سے 12 دسمبر، 2025 تک ہوگی جس میں ضلع باجوڑ  سمیت خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں 5 سے 14 سال کے عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ  رکھنے والی دوا  تقریباً 80 لاکھ بچوں کو فراہم کی جائیگی۔  اس موقع پر  محکمہ صحت، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میل/فیمیل، لوکل گورنمنٹ، پرائیویٹ سکول نیٹ ورک،  ریسکیو 1122کے ممبران اور ٹیکنکل اسسٹنس پار ٹنرکے نمائیدگان بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  (جنرل)  نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لئے مہم کے دوران سکول جانے والے پہلی تا دسویں جماعت تک کے تمام بچوں اور5 سے14 سال کی عمر کے سکول نہ جانے والے بچوں کو کسی بھی قریبی سرکاری یا نجی سکول میں تربیت یافتہ اساتذہ پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ  کی دوا کھلائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  (جنرل) نے مذید کہا کہ ”آنتوں میں کیڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریاں، جنہیں مٹی سے منتقل ہونے والے امراض بھی کہا جاتا ہے، خوراک سے غذائی قوت حاصل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں جوخون کی کمی، غذائی کمی اور کمزور ذہنی و جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہیں۔ یہ بیماریاں پاکستانی بچوں کی طویل المدتی صحت، تعلیم اور پیداواری صلاحیت کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ان کو فوری توجہ دی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کہا کہ دوا کا معیار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (DRAP) سے تصدیق شدہ ہے ۔  انہوں نے  ضلع  باجوڑ کے  والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم ، پرائیوٹ سکولز  اور ڈسٹرکٹ خطیب /مدارس کی ٹیموں کے  ساتھ ڈی ورمنگ مہم کے دوران بھرپور  تعاون کریں اور اپنے بچوں کی صحت کو محفوظ بنائیں۔