گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کے گھر پر ڈرون حملے کےخلاف راغگا ن ڈاگ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
مظاہرین نے نعرہ بازی بھی کی اور خار منڈا ،راغگان روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کےلئے بند کردیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل رہی۔
مظاہر ے سے سابق ایم این اے گل دا د خان ، مسلم لیگ ن باجوڑ کے صدر حاجی گل کریم خان ، ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین مہران خان ، اے این پی کے رہنماء اکرام مشوانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔