باجوڑ،ایم پی اے انور زیب کے حجرے میں دھماکہ، ایک شخص زخمی
باجوڑ میں ایم پی اے انور زیب کے حجرے میں دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم پی اے انور زیب اس وقت پشاور میں موجود ہیں اور دھماکے کے وقت حجرے میں نہیں تھے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔