حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں 2 افراد قتل Home / باجوڑ /

باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں 2 افراد قتل

ایڈیٹر - 27/11/2025
باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات میں 2 افراد قتل

 تحصیل خار کے ہیڈ کوارٹر خار بازار کے علاقہ کوز سر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے24 سالہ جلال خان ولد جان رحیم سکنہ تحصیل چم خار عمر 24 سال کو قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 ریسکیو نے نعش خار ہسپتال منتقل کی۔ دوسرا واقعہ تحصیل خار کے علاقہ جار بانڈا  میں رونما ہوا۔ تحصیل خار  کے علاقہ جار بانڈا ملکانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قرآن پاک فروخت کرنیوالا شخص نذیر حسین ولد مولا بخش ساکن ضلع اٹک جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔