باجوڑ، تھانہ لوئی سم کے حدود تحصیل خار کے علاقے جنت شاہ میں پڑا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ایمبولینسز جائے وقوعہ پر روانہ کی۔ ڈیڈ باڈیز اور شدید زخمی کو خار ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو آفیسر باجوڑ امجد خان کے مطابق شہید ہونیوالوں میں 18 سالہ شمشاد ولد وصال خان اور 22 سالہ عثمان ولد نیاز علی شامل ہیں جبکہ ایک شدید زخمی کی شناخت 25 سالہ قیام ولد عنایت الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔
قیام کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ روزانہ کی بنیاد پر گولے اور بم ڈفیوز کررہی ہے۔