حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برطانیہ سیاسی پناہ 40 ہزار درخواستوں میں پاکستانی سرفہرست۔ Home / بین الاقوامی /

برطانیہ سیاسی پناہ 40 ہزار درخواستوں میں پاکستانی سرفہرست۔

ایڈیٹر - 26/11/2025
برطانیہ سیاسی پناہ 40 ہزار درخواستوں میں پاکستانی سرفہرست۔

لندن۔ برطانیہ میں 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کے لیے برطانوی ویزا سسٹم میں خامیوں کا فائدہ اٹھایا برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں سیاسی پناہ کے لیے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں سے 11 ہزار سے زائد درخواستیں پاکستانیوں کی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 2022 سے 5 گنا زیادہ ہے اور پاکستان 175 ممالک میں 11 ہزار پناہ کی درخواستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور سیاسی پناہ کی درخواست دینے والے تمام افراد وزٹ، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزے کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے۔

برطانیہ کے شیڈو ہوم سیکرٹری کرس فلپ نے بارڈر ویزا سسٹم کے غلط استعمال کو حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے روکنے کے لیے سخت اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔