باجوڑ: بم ڈسپوزل سکواڈ (BDS) ٹیم کی بروقت اور کامیاب کارروائی۔ علاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ بناکر علاقے کو خدا نخواستہ کسی بڑے سانحے سے محفوظ بنالیا گیا۔
واضح رہے کہ علاقے میں بارودی مواد کی موجودگی سے متعلق اطلاع مقامی مکینوں نے پولیس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر 03037965599 پر دی تھی۔ اطلاع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کی ہدایت پر بی ڈی ایس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بارودی مواد کو مکمل مہارت کے ساتھ برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کا باہمی رابطہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔