اسلام آباد ۔ افغانستان نے بھارتی سرمایہ کاروں کو سونے کی کان کنی اور نئے شعبوں میں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کی پیشکش کر دی۔
افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔ اسی سلسلے میں بھارت کے 6 روزہ دورے پر موجود افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی نے نئی دہلی میں بھارتی تجارتی حکام سے ملاقات کی سیشن میں افغان وزیر تجارت نے بھارتی حکام سے کہا کہ افغان حکومت نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دینے کے لیے تیار ہے جس میں سونے کی کان کنی بھی شامل ہے۔
انہوں نے بھارتی حکام سے گفتگو کر تیہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے تجارت میں کچھ رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔ افغان وزیر کا بھارتی حکام سے کہنا تھا کہ افغانستان میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔