کشتی کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے دو پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔ کاشف اور افضل دو ماہ قبل عمرہ کرنے سعودی عرب گئے تھے۔ عمرہ ادا کرنے کے بعد دونوں لیبیا کے راستے کشتی کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران کشتی کے حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا، لواحقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے کاشف کے دو بچے تھے جبکہ افضل کے تین بچے تھے جو اب یتیم ہو چکے ہیں۔