اے این پی باجوڑ کے ترجمان عبید سالارزئی کو صرف ایک سیاسی تقریر پر گرفتار کرنا، پھر انہیں باجوڑ سے ڈی آئی خان تک منتقل کرنا اور ان پر مسلسل ایف آئی آرز کا اندراج کرنا ظلم کی انتہا اور کھلا سیاسی انتقام ہے۔ یہ سب ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ان کے گھر اللہ کی رحمت کی آمد تھی، اور پرسوں ہی اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔
تاریخ کی درستگی کیلئے یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ کارروائی اسی صوبے کی پولیس کر رہی ہے جس کے نئے حکمران نے اعلان کیا تھا کہ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں سیاسی بنیادوں پر نہیں ہوں گی۔
ہم اپنے کارکنان کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ جس تقریر پر عبید سالارزئی کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ ہم سب کا اجتماعی مؤقف ہے۔
اے این پی باجوڑ کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ عبید کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ آج ملگری وکیلان ڈی آئی خان کی جانب سے کوئی اچھی خبر ملے گی۔