حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکہ اسرائیل خامنه ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں ،ایرانی انٹیلی جنس۔ Home / بین الاقوامی /

امریکہ اسرائیل خامنه ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں ،ایرانی انٹیلی جنس۔

ایڈیٹر - 24/11/2025
امریکہ اسرائیل خامنه ای کو نشانہ بنا سکتے ہیں ،ایرانی انٹیلی جنس۔

تهران ۔ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے خبر دار کیا ہے کہ غیر ملکی حریف، بشمول امریکہ اور اسرائیل، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے اور اسلامی جمہوریہ کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا کہ دشمن سپریم لیڈر کونشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، کبھی قاتلانہ حملوں کے ذریعے، اور کبھی دشمنانہ کارروائیوں سے ۔


اگرچہ خطیب نے کسی خاص واقعے کا ذکر نہیں کیا، ایران اکثر غیر ملکی سازشوں کے الزامات لگاتا رہتا ہے۔


خامنہ ای پر حملے کی خبروں کا ذکر پہلے کم ہوتا تھا، لیکن جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد تناؤ میں اضافہ ہوا۔