حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سعودی ولی عہد 7 سال بعد امریکہ پہنچ گئے۔ Home / بین الاقوامی /

سعودی ولی عہد 7 سال بعد امریکہ پہنچ گئے۔

ایڈیٹر - 18/11/2025
سعودی ولی عہد 7 سال بعد امریکہ پہنچ گئے۔

واشنگٹن ۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ۔ 7 سال بعد یہ ان کا پہلا امریکی دورہ ہے۔


اس ملاقات کا مقصد طویل عرصے سے قائم تعاون کو مضبوط کرنا تیل اور سکیورٹی کے حوالے سے تعلقات کو بڑھانا، اور تجارتی تکنیکی اور مکنہ طور پر جوہری توانائی کے شعبے میں تعلقات کو وسیع کرنا ہے۔ یہ سعودی ولی عہد کا 2018 کے بعد امریکا کا پہلا دورہ ہے۔


2018 میں سعودی ناقد جمال خشوقی کو استنبول میں مبینہ طور پر سعودی ایجنٹس نے قتل کیا تھا، جس کے خلاف عالمی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ خشوتی کے قتل کی منظوری محمد بن سلمان نے دی تھی، تاہم ، ولی عہد نے براہ راست حکم دینے سے انکار تو کیا لیکن بطور حکمران اس کی ذمہ داری قبول کی۔


امریکا اور سعودی عرب اب اس واقعے کے سات سال بعد تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ 600 بلین ڈالر کی سعودی سرمایہ کار ی کی یقین دہانی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جو مئی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران طے ہوئی تھی۔