مدینہ - مدینہ کے قریب بس اور ڈیزل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس مدینہ منورہ کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں 20 خواتین اور 11 بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق ہوئے۔ تصادم کے بعد بس اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق بس میں سوار تمام عمرہ زائرین کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا۔
عمرہ زائرین کی بس مکہ سے مدینہ جا رہی تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بس مکمل طور پر جل گئی جس کے باعث جاں بحق افراد کی شناخت کرنا انتہائی مشکل ہے۔