تفصیلات کے مطابق پاک افغان حالیہ کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر اج 36 واں روز سے بند ہے دونوں ممالک کی تجارت پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔
آج باچا خان چوک لنڈیکوتل میں سیاسی سماجی اور تجارت سے وابستہ تاجر برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے موجودہ صورتحال پر نظر ڈالی اور کہا کہ طورخم بارڈر انٹرنیشل گزرگاہ ہے جو 36 واں روز سے ہر قسم تجارتی و پیدل امد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے اربوں روپوں کی نقصان ہو چکا ہے دونوں ممالک کے شہری بھی متاثر ہوا ہیں اور تجارتی حجم بھی کم ہو گئی ہے مقررین نے باچا خان چوک سے لنڈیکوتل رجسٹرڈ پریس کلب تک پیدل مارچ کیا اور بارڈر کھلنے کے حوالے سے نعریں بازی کی اخر میں احتتام پر خصوصی دعا کی گئی اور ملک پاکستان کی سربلندی کیلئے دعائیں فرمائی۔