پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ایکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ قانون امن جرگہ میں ہونے والے فیصلوں کے تناظر میں واپس لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے، جب کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے سپریم کورٹ سے اس پر اسٹے لیا تھا، موجودہ صوبائی حکومت اپنا اسٹے واپس لے رہی ہے۔
آفتاب عالم نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی صوبے کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، یہ قانون کیوں پاس کیا گیا؟ اس وقت کے حکومتی ارکان ہی بتا سکتے ہیں۔