ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی خان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ نرسنگ کالج کے ایڈمن بلاک سے چار سالہ غیر قانونی قبضہ ختم کرا دیا۔
تحصیلدار خار حبیب الرحمن نے پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر کارروائی کی اور ایڈمن بلاک میں موجود تمام قابض افراد کو باضابطہ طور پر بے دخل کر دیا۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف قانون کی بالادستی کا مظہر ہے بلکہ امید ہے کہ مستقبل میں نرسنگ کالج باجوڑ عوام کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔