خیبرپختونخوا میں پہلی بار تمام طبی تشخیصی ٹیسٹوں کے لیے یکساں نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ نرخ صوبے کے تمام بنیادی مراکز صحت سے لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں (DHQs) تک لاگو ہوں گے۔
محکمہ صحت نے 63 سے زائد میڈیکل ٹیسٹوں کی تفصیلی فہرست جاری کی ہے جس کے تحت شوگر ٹیسٹ کی قیمت 65 روپے، ایچ بی اے ون سی کی قیمت 300 روپے، کولیسٹرول ٹیسٹ 100 روپے جبکہ ٹی ٹروپونن ٹیسٹ کی قیمت 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پی ایس اے ٹیسٹ کی قیمت 50 روپے اور پی ایس اے ٹیسٹ کی قیمت 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
خط کے مطابق پہلی بار لیبارٹری ٹیسٹ کے ساتھ ریڈیولاجی ٹیسٹ کی قیمتیں بھی باضابطہ طور پر مقرر کی گئی ہیں۔ میڈیکل ٹیسٹ کے نرخ مقرر کرنے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے 40ویں اجلاس میں کیا گیا۔
محکمہ صحت نے ریٹ فکسنگ کمیٹی کو سالانہ بنیادوں پر یا ضرورت کے مطابق مقررہ نرخوں کا جائزہ لینے کا اختیار بھی دیا ہے تاکہ صوبے بھر میں تشخیصی ٹیسٹوں کی لاگت میں شفافیت اور یکسانیت کو برقرار رکھا جا سکے۔