کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے چیرمین ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے اضافی چارج کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
کمشنر ملاکنڈ و چیرمین ملاکنڈ بورڈ نے آج ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کا دورہ کیا اور چیرمین ملاکنڈ بورڈ کی کمان سنبھال لی۔
اس دوران انہوں نے بورڈ کے اعلی آفسران سے تعرفی ملاقات کی اور بورڈ کے مختلف سیکشنز کا معائینہ کیا۔
کمشنر ملاکنڈ نے تمام سٹاف کو امتحانات میں شفافیت، میرٹ کی بالادستی اور صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی حکومت تعلیم میں میرٹ کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے اسلئے امتحانات میں شفافیت، نقل کی روک تھام اور میرٹ کی بالادستی کیلئے تمام سہولیات بروئے کار لائی جائیں۔