حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی جاری کردی۔ Home / موسمیاتی تبدیلی /

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی جاری کردی۔

ایڈیٹر - 22/11/2025
آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی جاری کردی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم کی صورتحال، شدید سردی، شمال میں برفباری اور پنجاب میں دھند

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم کی صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے جس سے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور ٹریفک اور آمدورفت پر معمولی اثر پڑ سکتا ہے۔