حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
برطانیہ میں مستقل رہائش کیلئے 30 سال انتظار کرنا پڑے گا امیگریشن پالیسی میں تبدیلیوں کا اعلان۔ Home / بین الاقوامی /

برطانیہ میں مستقل رہائش کیلئے 30 سال انتظار کرنا پڑے گا امیگریشن پالیسی میں تبدیلیوں کا اعلان۔

ایڈیٹر - 22/11/2025
برطانیہ میں مستقل رہائش کیلئے 30 سال انتظار کرنا پڑے گا امیگریشن پالیسی میں تبدیلیوں کا اعلان۔

لندن۔ برطانیہ نے اسامکم پالیسی میں تبدیلی کے بعد امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔ برطانیہ میں قانونی طور پر آنے والے امیگرینٹس کو مستقل رہائش کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر آنے والوں کو مستقل رہائش کیلئے 30 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔


وزیر داخلہ شاہانہ محمود نے امیگریشن پالیسی پر بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا کہ مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے لازم ہے کہ ان کا کریمنل ریکارڈ نہ ہو، اے لیول کے معیار کی انگریزی بولنے میں مہارت رکھتا ہو، ان پر ملک میں کوئی قرضہ بھی نہیں ہونا چاہیے، نئے مجوزہ قواعد کا اطلاق برطانیہ میں پہلے سے موجود افراد پر بھی ہوگا۔


اس تجویز کے تحت مختلف کیٹیگریز کے لیے سیلمنٹ کا وقت بھی مختلف ہوگا، وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ مستقل رہائش کے لیے رجوع کرنے سے قبل برطانیہ میں قیام کی مدت 5 کے بجائے 10 برس کر دی جائے گی۔


شبانہ محمود نے بتایا کہ این ایچ ایس کے لیے خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور نرسیں 5 برس بعد ہی مستقل رہائش کے لیے رجوع کر سکیں گے، ذہین افراد کو فاسٹ ٹریک کے ذریعے اور زائد آمدنی اور انٹر پینو رز 3 برس بعد ہی مستقل رہائش کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔ شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ٹوٹے ہوئے امیگریشن نظام کو منصفانہ اور انضمام
کے نظام سے بدلنا چاہتی ہوں۔