حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ بی بی اے کینسل ہونے پر اے این پی باجوڑ کے ترجمان عبید سلارزئی ضلعی عدالت سے گرفتار۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ بی بی اے کینسل ہونے پر اے این پی باجوڑ کے ترجمان عبید سلارزئی ضلعی عدالت سے گرفتار۔

ایڈیٹر - 20/11/2025
باجوڑ۔ بی بی اے کینسل ہونے پر اے این پی باجوڑ کے ترجمان عبید سلارزئی ضلعی عدالت سے گرفتار۔

باجوڑ۔عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان عبید خان سلارزئی کی عدالت سے بی بی اے کینسل ہونے کے بعد عدالت سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے نثار باز خان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان عبید خان سلارزی کی بی بی اے کینسل ہونے اور بعد ازاں ضلعی عدالت کے باہر گرفتاری نہایت افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ریاست پشتون خطے میں امن قائم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، کیونکہ یہاں آج امن کی بات کرنا ہی سب سے بڑا جرم بنا دیا گیا ہے۔جیل کی سلاخیں امن کی آواز کو خاموش نہیں کرا سکتیں۔ پارٹی کی ذیلی تنظیم ملگري وکیلان سے بات کی ہے ، اور ہم اس معاملے میں بھرپور قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔ہم اپنے جمہوری، قانونی اور پُرامن مؤقف پر ہمیشہ کی طرح مضبوطی سے قائم ہے۔امن ہمارا حق ہے، اور ہم اس کے لیے ہر فورم پر اسی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے۔ چاہئے ریاست ایف آئی ار کاٹے یا جیل میں ڈال دیں۔