باجوڑ۔ جدید وہیکل ویریفیکیشن سسٹم (VVS) ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں چوری کا ایک موٹر کار برآمد کرلیا گیا۔
ایس۔ایچ۔او تھانہ خار بادشاہ الرحمن کی نگرانی میں قائم ناکہ بندی کے دوران وی۔وی۔ایس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک مشتبہ موٹر کار کی نشاندہی کی۔ سسٹم کے ذریعے گاڑی کا تفصیلی ڈیٹا چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی چوری شدہ ہے۔ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ خار منتقل کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ باجوڑ نے وی۔وی۔ایس ٹیم اور پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں قانون شکن عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں، اور پولیس ہر ممکن وسائل بروئے کار لاکر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔چوری شدہ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے وی۔وی۔ایس ٹیمیں ضلع بھر میں فعال کر دی گئی ہے تاکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔