حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فیفا نے مینز فٹبال کی عالمی رینکنگ جاری کر دی، سپین کی پہلی پوزیشن برقرار۔ Home / کھیل /

فیفا نے مینز فٹبال کی عالمی رینکنگ جاری کر دی، سپین کی پہلی پوزیشن برقرار۔

محمد عاصم - 20/11/2025
فیفا نے مینز فٹبال کی عالمی رینکنگ جاری کر دی، سپین کی پہلی پوزیشن برقرار۔

فیفا نے مینز فٹبال کی عالمی رینکنگ جاری کر دی، فیفا مینز فٹبال رینکنگ میں سپین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، پاکستانی ٹیم 1 درجے تنزلی سے 199 ویں نمبر پر آگئی ہے، بھارتی ٹیم 6 درجے تنزلی سے 142 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

فیفا مردوں کی فٹبال رینکنگ میں عالمی چیمپئن ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور 5 مرتبہ عالمی چیمپئن برازیل پانچویں نمبر پر ہے۔