حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا Home / کھیل /

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

محمد عاصم - 20/11/2025
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامی ورلڈ گیمز ریاض میں ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 83.05 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عالمی معیار کی کارکردگی نے نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ دنیا کو ایک بار پھر ان کی صلاحیتوں کا بہترین جواب دیا ہے۔

اسلامی ورلڈ گیمز میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ارشد ندیم نے سب پر سبقت لے کر پاکستان کا فخر بننے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔