حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شام کا لندن میں سفارتخانہ 12 سال بعد کھول دیا گیا عمارت پر نیا پر چم لہرا دیا۔ Home / بین الاقوامی /

شام کا لندن میں سفارتخانہ 12 سال بعد کھول دیا گیا عمارت پر نیا پر چم لہرا دیا۔

ایڈیٹر - 15/11/2025
شام کا لندن میں سفارتخانہ 12 سال بعد کھول دیا گیا عمارت پر نیا پر چم لہرا دیا۔

لندن ۔ شام نے لندن میں قائم اپنا سفارتخانہ 12 سال بعد کھول دیا ہے جہاں وزیر خارجہ نے عمارت پر پرچم بھی لہرادیا۔

شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے لندن میں اپنے سفارت خانے پر شام کا نیا پر چم لہرا دیا اور واضح کر دیا کہ برطانیہ کے ساتھ معطل ہونے والے سفارتی تعلقات 12 سال بعد بحال ہو رہے ہیں۔

سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا کہ وزیر خارجہ لندن میں برطانیہ کے متعد دعہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔