تحسین اللہ
تفصیلات کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں دوسرا رمضان ہاکی لیگ کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ ہاکی لیگ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں باجوڑ ہاکی اکیڈمی، باجوڑ ننگیالی، ایم ایس ہاکی کلب اور اوریازی فائٹر شامل ہیں۔ ہاکی لیگ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے سپانسر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خیبر اعوان حسین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ راہد گل تھے۔
گراونڈ آمد پر چیف آرگنائزر رمضان ہاکی لیگ مہران شاہ اور منتظمین نے مہمانان گرامی کا شاندار استقبال کیا۔ مقررین نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں رمضان المبارک میں ہاکی لیگ کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے ، اس لیگ کے انعقاد سے یہاں کے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور ان کی صلاحیتیں مزید اجاگر ہوں گی۔
اس موقع پر باجوڑ ولی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اللہ، سابقہ کرکٹ صدر محمد اسماعیل، باجوڑ فٹبال فائنانس سیکرٹری عبدالواجد، یوتھ کونسلر وی سی فجہ فضل الرحمان، حوالدار شاہ حسین، عبدالرحمن، ابو ہریرہ ، وحید گل، دیگر معزز مہمان اور ہاکی شائقین بھی موجود تھے۔