حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل۔ Home / بین الاقوامی /

دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل۔

ایڈیٹر - 12/11/2025
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل۔

دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔

اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عوام کے لیے ایئر ٹیکسی سروس 2026 میں شروع کی جائے گی۔

ایئر ٹیکسی نے دبئی اور العین کے درمیان مرغام کے صحرائی علاقے سے ٹیک آف کیا اور دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ کے لیے پرواز مکمل کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرے گی جس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جب کہ یہ الیکٹرک ایئر ٹیکسی ماحول دوست ہے اور شور بھی کم کرے گی۔

حکام کے مطابق شہری علاقوں میں مزید تجرباتی ہوائی ٹیکسی پروازوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسکائی پورٹ کمپنی پہلا ایئر ٹیکسی سٹیشن بنا رہی ہے جو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہو گا۔