حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی ۔ Home / بین الاقوامی /

بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی ۔

ایڈیٹر - 09/11/2025
  بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی ۔

ریاض ۔  بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج اور انہیں صحتمندی کا میڈیکل ٹوکیٹ دینے والے خبردار ہوشیار ہو جائیں، سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی ، بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طیبی شرائط میں کینسر، دل، گردوں، پھیپھڑوں، جگر ، رعشہ، نفسیاتی امراض، کمزور یادداشت ضعیف مریض شامل ہیں،اس کے علاوہ حاملہ خواتین، کالی کھانسی ، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار والے بھی حج نہیں کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق جعلی یا غلط شریفکیٹ دینے والے ڈاکٹر کی خلاف بھی کارروائی ہوگی۔