حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں۔ Home / بین الاقوامی /

ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں۔

ایڈیٹر - 09/11/2025
ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ کشتی تین روز قبل ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 300 افراد لاپتہ ہوگئے تھے جب کہ 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک کشتی میانمار، روہنگیا اور بنگلہ دیشی تارکین وطن کو لے کر جارہی تھی جب کہ دو دیگر کشتیوں کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا آنے والے 300 سے زائد افراد کو پہلے ایک بڑے جہاز پر سوار کیا گیا، بعد ازاں انہیں 100 کی تین چھوٹی کشتیوں میں منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔