حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بارش کی مداخلت: آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بے نتیجہ ختم Home / کھیل /

بارش کی مداخلت: آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بے نتیجہ ختم

عبدالغفار

بارش کی مداخلت: آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ بے نتیجہ ختم

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں لاہور کے میدان میں کھیلا جانے والا آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 273 رنز بنائے، جس میں صدیق اللہ اتل کے 85 اور عظمت اللہ عمرزئی کے 67 رنز نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشوئس نے 3 جبکہ اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے کہ بارش نے کھیل روک دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ کپتان اسٹیون اسمتھ 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ تاہم، مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔

افغانستان کے لیے یہ میچ انتہائی اہم تھا کیونکہ اس کی جیت سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی تھی۔ بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملنے سے گروپ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں بارش کے اثرات پر شائقین اور ماہرین نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے، کیونکہ اس سے قبل پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بھی متاثر ہوا تھا۔