نیو یارک کے نئے میئر ظہران مدانی کی تاریخی جیت پر صدر ٹرمپ کو ہتھیار ڈالنا پڑ گئے۔ امریکی صدر نے پالیسی یوٹرن لیتے ہوئے نیویارک کے نئے منتخب میٹر سے تعاون کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے الیکشن سے پہلے خبر دار کیا تھا کہ مدانی منتخب ہوئے تو وہ انہیں منصوبوں کیلئے فنڈ ز نہیں دیں گے تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتا ہے۔ میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں نیو یارک کامیاب ہو اور ہم مدانی کی تھوڑی بہت مدد کریں گے۔ ایک اور انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے نومنتخب میسر کو واشنگٹن کے ساتھ نیا تعلق قائم کرنا چاہیے، ظهران ممدانی تعاون نہیں کریں گے تو انہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، عمرانی سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ظہران مدانی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو انہیں واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا۔