حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کویت جانا اب ہوا اور بھی آسان:نئی ویزا سہولت متعارف۔ Home / بین الاقوامی /

کویت جانا اب ہوا اور بھی آسان:نئی ویزا سہولت متعارف۔

ایڈیٹر - 06/11/2025
کویت جانا اب ہوا اور بھی آسان:نئی ویزا سہولت متعارف۔

دبئی ۔کویت نے باضابطہ طور پر اپنا نیا ڈیجیٹل اور جامع "وزٹ کویت" آن لائن پلیٹ فارم لانچ کر دیا ہے، جس سے دنیا بھر کے مسافروں کے لیے ای ویزا حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، کویت نے اپنا نیا ڈیجیٹل پورٹل "وزٹ کویت" کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے مسافر اب آن لائن ای ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی KUNA کے مطابق یہ اقدام کویت ویژن 2035 کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے پلیٹ فارم کے ذریعے اب ایک ہی پورٹل سے سیاحتی، فیملی، بزنس اور آفیشل ویزے سمیت چار قسم کے ویزے دستیاب ہوں گے تاکہ مختلف مقاصد کے لیے آنے والے افراد کے داخلے کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

سیاحتی ویزا:

اس ویزا کے تحت ملک کے ثقافتی اور تفریحی مقامات کی سیر کے خواہشمند افراد کو تین ماہ تک قیام کی اجازت ہوگی۔

فیملی ویزا:
اس ویزا سے کویتی باشندے اپنے رشتہ داروں کو 30 دن تک یہاں رہنے کی دعوت دے سکیں گے۔

بزنس ویزا:
یہ ویزا ان غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں کے لیے ہے جو میٹنگز، تقریبات یا کاروباری مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ویزا 30 دنوں کے لیے کارآمد ہے۔

سرکاری ویزا:
یہ ویزا صرف سرکاری وفود اور سفارتی مشنز کے لیے مخصوص ہے۔

واضح رہے کہ یہ پلیٹ فارم رواں سال اگست میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔ اطلاعات و ثقافت کے وزیر اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت عبدالرحمن المطیری کے مطابق، 'وزٹ کویت' ملک کا اہم ڈیجیٹل ٹورازم گیٹ وے ہے جو ای ویزا کے ساتھ ساتھ ثقافتی، تفریحی اور ورثے سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔