امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی پروگرام 60 منٹس میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر کے سوال پر کہ کیا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ابرا سیمی معاہدے میں شامل ہوگا ؟ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، ہم حل نکال لیں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل کا مستقبل غیر یقینی ہے کیونکہ یہ اسرائیل اور مجھ پر منحصر ہے۔ یادر ہے کہ ابرا میمی معاہدے کا آغاز 2020 میں ہوا تھا ، جس کے تحت متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔