استنبول ۔عراق سے تعلق رکھنے والے سنار علی زمان نے چھ سال کی انتھک محنت کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے لکھا گیا قرآن پاک تیار کر لیا، جس کے ہر صفحے کی لمبائی چار میٹر اور چوڑائی ڈیڑھ میٹر ہے۔ 1971 میں سلیمانی عراق میں پیدا ہونے والے علی زمان کو بچپن ہی سے اسلامی خطاطی کا بہت شوق تھا ، 2013 میں زیورات سازی کا پیشہ چھوڑ کر وہ مکمل طور پر خطاطی کے فن سے وابستہ ہوگئے ۔ 2017 میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ترکی کے شہر استنبول کے فاتح ضلع میں منتقل ہوئے تا کہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔ یہ عظیم الشان قرآن پاک مکمل طور پر ثلث رسم الخط میں روایتی قلم سے تحریر کیا گیا، جب اسے کھولا جاتا ہے تو ہر صفحہ تقریبا تین میٹر چوڑ انظر آتا ہے۔