حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاک افغان جنگ ختم کرانا میرے لئے بہت آسان ہے ٹرمپ۔ Home / بین الاقوامی /

پاک افغان جنگ ختم کرانا میرے لئے بہت آسان ہے ٹرمپ۔

ایڈیٹر - 19/10/2025
پاک افغان جنگ ختم کرانا میرے لئے بہت آسان ہے ٹرمپ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کوختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، پاکستان افغانستان کی حالیہ سرحدی کشیدگی سے پوری طرح آگاہ ہوں اور اگر چاہوں تو دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ فورا ختم کروا سکتا ہوں۔ امریکی صدر نے بات چیت کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مجھے بتایا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کر کے لاکھوں جانیں بچائیں، اپنی مدت صدارت کے دوران انہوں نے 8 جنگوں کو رکوایا ، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی۔