حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ٹرمپ نے ہزاروں سرکاری ملازمین برطرف کر دیئے۔ Home / بین الاقوامی /

ٹرمپ نے ہزاروں سرکاری ملازمین برطرف کر دیئے۔

ایڈیٹر - 12/10/2025
ٹرمپ نے ہزاروں سرکاری ملازمین برطرف کر دیئے۔

 ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے درجنوں ملازمین کو فارغ کر دیا۔ برطانوی رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اعلی سائنسی ماہرین، ڈیزیز ڈیٹیٹیوز اور واشنگٹن آفس کے تمام ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے حکومت کے شٹ ڈاؤن کے دوران ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے، جس کا الزام انہوں نے براہ راست ڈیموکریٹس پر ڈال دیا۔ وائٹ ہاس نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ محکمہ خزانہ صحت تعلیم ، تجارت اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سائبر ڈویژن سمیت متعدد اہم اداروں میں برطرفیاں شروع ہو چکی ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت کے شٹ ڈان کو دس دن گزر چکے ہیں اور فریقین کے درمیان سیاسی کشمکش ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، یہ سب ڈیمو کریٹس نے شروع کیا اور ہم صرف رد عمل دے رہے ہیں۔ حکومتی ترجمان کے مطابق، رواں سال کے آغاز سے اب تک تقریبا 3 لاکھ وفاقی ملازمین کی چھٹیاں منصوبے میں شامل تھیں، لیکن شٹ ڈاؤن کے باعث اس عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔