حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت۔ Home / بین الاقوامی /

مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت۔

ایڈیٹر - 11/10/2025
مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت۔

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی تارک وطن کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلہ نافذ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجرم کو مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اس سزا کو برقرار رکھا جس کے بعد اس کی سزائے موت کے حکم پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دمام میں دہشت گردی میں ملوث ایک سعودی شہری کو بھی سزائے موت دے دی گئی۔ سعوی وزارت داخلہ کے مطابق مجرم سکیورٹی اہلکاروں پر حملے، حج کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا، مجرم تیل کی پائپ لائنوں کو اڑانے ،دھماکا خیز مواد بنانے میں بھی ملوث تھا۔